خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 115
خطبات ناصر جلد دوم ۱۱۵ خطبہ جمعہ ۱۹ را پریل ۱۹۶۸ء ہمارے اعضا میں جن پر خدا نے کچھ پابندیاں عائد کی ہیں زبان بنیادی اہمیت کی حامل ہے خطبه جمعه فرموده ۱۹ را پریل ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔گذشتہ جمعہ میں نے سورۃ بنی اسرائیل اور سورہ نحل اور سورۃ حم السجدۃ اور سورۃ مومنون کی بعض آیات آپ دوستوں کے سامنے پڑھ کے آپ کی توجہ اس تعلیم اور ہدایت کی طرف مبذول کی تھی جو ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں دی ہے۔میں نے بتایا تھا کہ بنیادی اور خصوصی ہدایت انسان کی زبان، اظہار اور بیان کے متعلق اللہ تعالیٰ نے یہ دی ہے کہ قول احسن کے اصول پر کار بند رہو اور فرمایا ہے کہ اگر تم میری اس ہدایت کو قبول نہیں کرو گے اور اس کے مطابق عمل نہیں کرو گے تو پھر میرے عباد، میرے بندں میں شامل ہونے کا خیال ترک کرنا پڑے گا، اس صورت میں تم میرے عباد میں شامل نہیں ہو سکو گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی لئے یہ فرمایا ہے۔بے احتیاط ان کی زباں وار کرتی ہے اک دم میں اس علیم کو بیزار کرتی ہے تو جو شخص قول احسن کا پابند نہیں اللہ تعالیٰ اس کے متعلق اپنی بیزاری کا اعلان کرتا ہے۔