خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 1003 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 1003

خطبات ناصر جلد دوم ۱۰۰۳ خطبه جمعه ۲۸ نومبر ۱۹۶۹ء کے لئے کھولو کہ تمہارے گھروں میں داخل ہوتے وقت وہ تمہارے لئے اللہ تعالیٰ کی بہت سی برکتیں لے کر آرہے ہوتے ہیں اور تمہارے ان گھروں کو بابرکت بنا دیتے ہیں جن گھروں میں وہ تمہارے ساتھ مل کر اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول رہتے ، اس کی باتوں کو سننے اور سمجھنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں وہ ان گھروں کو ایسا بنا دیتے ہیں کہ تمہارے وہ گھر بھی شاید ان گھروں میں شامل ہو جا ئیں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ بعض ایسے گھر بھی ہیں جن کے متعلق خدا کا فیصلہ یہ ہے کہ ان کو ہر لحاظ سے رفعتیں دی جائیں انہیں بلند کر دیا جائے اور انہیں عزت کا مقام قرار دیا جائے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ بشارت دی ہے کہ میرے گھر کی دیواروں پر بھی اس کی برکت ہے اور جو میرے ماننے والے ہیں ، میرے فرمانبردار ہیں ، میری اطاعت کرنے والے ہیں ، میری خواہشوں اور ارادوں کو پورا کرنے کی کوشش کرنے والے ہیں۔جس طرح میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عاشق ہوں اسی طرح وہ بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق اور آپ سے محبت کرنے والے ہیں جس طرح میں اللہ تعالیٰ کا فدائی ہوں وہ بھی اللہ تعالیٰ کے فدائی ہیں اور اس کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے والے ہیں، اپنی گردنیں اس کے حضور پیش کرنے والے، اپنی جانیں اسی کی راہ میں قربان کرنے والے اور اپنے اوقات اور اپنے اموال کو اس کی راہ میں خرچ کرنے والے ہیں۔ان کے گھر بھی ایسے ہوں گے کہ ان گھروں پر بھی اللہ تعالیٰ کی برکتوں کا نزول ہوگا اور جو شخص ان میں مستقل طور پر یا عارضی طور پر رہے گا وہ اللہ تعالیٰ کی برکتوں سے حصہ لے گا پس تم اپنے گھروں کو ایسا بناؤ کہ تمہارے یہ گھر اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ان گھروں کی فہرست میں شامل ہو جائیں جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ انہیں بابرکت بنا دے گا اور ان کی رفعتوں کے، ان کی عرب توں کے اور ان کے احترام کے سامان پیدا کر دے گا اور ایک دنیا ان سے فیض حاصل کرے گی اور وہاں برکت لینے آئے گی۔یہ موقع باہر والوں کے لئے بھی ہے لیکن اتنا نہیں جتنار بوہ میں رہنے والوں کے لئے ہے۔اہل ربوہ کے لئے تو اللہ تعالیٰ کی برکتوں کے حصول کا یہ عظیم موقع ہے۔پس اللہ تعالیٰ کی برکتوں کو سمیٹنے کی کوشش کرو اور اپنے گھروں کے دروازے خدا تعالیٰ کے مہمانوں کے لئے