خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 805 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 805

خطبات ناصر جلد اول ۸۰۵ خطبه جمعه ۱۱ اگست ۱۹۶۷ء تیسری عالمگیر جنگ کے ساتھ غلبہ اسلام کا زمانہ وابستہ ہے خطبه جمعه فرموده ۱۱ اگست ۱۹۶۷ء بمقام مسجد فضل۔لنڈن لنڈن ۱۱ را گست ۱۹۶۷ء : آج اڑھائی بجے بعد دو پہر حضور نے مسجد فضل لنڈن میں تشریف لا کر خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا اور نماز جمعہ پڑھائی حضور کے خطبہ کا خلاصہ اپنے الفاظ میں درج ذیل کیا جاتا ہے۔حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔امریکہ سے بھی ہماری جماعت کے چند مبر یہاں آئے ہوئے ہیں جو صرف انگریزی زبان ہی سمجھتے ہیں۔اس لئے میں نے ارادہ کیا ہے کہ آج کا خطبہ اُردو کی بجائے انگریزی زبان میں ہی دوں۔ہم احمدی مسلمان ہیں اور اللہ تعالیٰ، قرآن مجید اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان رکھتے ہیں۔خدا تعالیٰ پر ہمارا اعتقاد درسمی نہیں ہے بلکہ ہم اسے زندہ خدا سمجھتے ہیں اور یہ یقین رکھتے ہیں کہ ہم اس کے ساتھ زندہ تعلق قائم کر سکتے ہیں۔ہم میں سے سینکڑوں ہزاروں بلکہ لاکھوں اس کا ذاتی تجربہ رکھتے ہیں۔ہم اس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جلیل القدر روحانی فرزند تھے اور آپ دنیا میں مسیح موعود بنا کر بھیجے گئے تھے تا کہ آپ روحانی و جسمانی بیماریاں دور فرماویں۔یہ میرا ذاتی تجربہ