خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 709
خطبات ناصر جلد اوّل 2۔9 خطبہ جمعہ ۲۶ رمئی ۱۹۶۷ء پر ہے لیکن سورہ مائدہ کی آیت سات میں اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ اگر تم جنبی ہو تو نہا لیا کر و۔اس میں یہ تعلیم دی کہ اسلام میں جسموں کو پاک اور صاف رکھنا ضروری ہے۔اس لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی وضاحت اور تفصیل کے ساتھ جسم کی صفائی اور کپڑوں کی صفائی اور گھر کی صفائی اور ماحول کی صفائی اور مساجد کی صفائی اور ان کی پاکیزگی اور طہارت کا خیال رکھنا اور زبان کی صفائی اور کان کی صفائی اور آنکھ کی صفائی اور ناک کی صفائی کے اوپر بڑی شرح کے ساتھ تعلیم بیان کی ہے۔اس تعلیم کی تفصیل میں میں اس وقت نہ جانا چاہتا ہوں اور نہ میرے لئے اس کی تفصیل میں جا ناممکن ہے بہر حال قرآن کریم پر غور کرنے سے ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں۔(جس سے کوئی شخص بھی انکار نہیں کر سکتا ) کہ قرآنی شریعت میں جتنا زور ظاہری اور باطنی صفائی اور پاکیزگی پر دیا گیا ہے اس کا سواں حصہ، شاید ہزارواں حصہ بھی پہلے کسی مذہب نے ان باتوں پر زور نہیں دیا تو جو مقصد طهرا کے اندر بیان ہوا تھا اس کو پورا کرنے کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا گیا اور آپ نے اس مقصد کا حصول اُمت مسلمہ کے لئے ممکن بناد یا کیونکہ صفائی کی ہرشاہراہ کی طرف ہمیں ہدایت دی اور ہر تعلیم جو صفائی سے تعلق رکھنے والی اور پاکیزگی اور طہارت سے تعلق رکھنے والی تھی کھول کر ہمارے سامنے بیان کر دی اور ان ہدایات پر عمل کرنے کی راہیں ہم پر آسان کر دیں۔اس سے پہلے کسی نبی نے ان میدانوں میں اتنا عظیم کام نہیں کیا۔پس مقصد ہے پاکیزگی اور طہارت اور اس کے حصول کا ذریعہ بنے ہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کے حصول کی ذمہ واری پڑتی ہے اُمت مسلمہ پر اور اس زمانہ میں مسلمانوں میں سے اس جماعت پر جن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت سے از سر نو خدا اور اس کے رسول کے لئے زندہ کیا گیا ہے۔اس آیت میں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم تم پر کسی قسم کی تنگی اور سختی کرنا نہیں چاہتے۔تمہیں پاک کرنا اور تم پر اپنے احسان کو پورا کرنا ہمارا مقصد ہے۔اگر روحانی پاکیزگی کی تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی صفائی اور پاکیزگی کی تعلیم نہ دی جاتی تو اللہ تعالیٰ کا انعام اور احسان اُدھورا رہ جاتا مگر وَلِيتِم نِعْمَتَهُ عَلَيْكُمْ۔اس نے یہی پسند کیا کہ وہ اپنے احسان کو پورا کرے اور اتمام نعمت کرے۔اس نے یہ تعلیم اس لئے دی ہے تا تمہارے اندر کوئی گند باقی نہ چھوڑے اور کامل اور