خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 489
خطبات ناصر جلد اول ۴۸۹ خطبہ جمعہ ۱۸/ نومبر ۱۹۶۶ء سلسلہ جو نظام بھی قائم کرتا ہے اس کی پابندی کو اپنی خوش قسمتی سمجھو کہ تمام برکت اسی میں ہے خطبه جمعه فرموده ۱۸/ نومبر ۱۹۶۶ء بمقام محمد آباد۔سندھ تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔جس وقت میں نے ارادہ کیا کہ آپ دوستوں سے ملنے اور زمینوں کا انتظام وغیرہ دیکھنے کے لئے سندھ کا دورہ کروں تو منتظمین نے مجھے یہی مشورہ دیا تھا کہ کم از کم بیس پچیس دن اس دورہ کے لئے رکھنے چاہئیں۔لیکن چونکہ بعض مجبوریوں کی وجہ سے میں زیادہ وقت نہیں دے سکتا تھا اور یہ بھی خواہش تھی کہ یہ دورہ ملتوی نہ ہو۔اس لئے میں نے اس موسم میں سندھ کی زمینوں کو دیکھنے کے لئے مختصر سا دورہ کرنا ہی مناسب سمجھا۔یہاں آکر مجھے یہ احساس اور بھی شدت سے ہوا کہ میں نے یہاں کے لئے بہت کم وقت دیا ہے اور اسی وجہ سے میں نے بہت سے لوگوں کو جو اپنی ضرورتوں اور شکایتوں کے لئے مجھ سے ملنا چاہتے تھے اور مفصل گفتگو کر کے اپنے دل کی تسلی کرنا چاہتے تھے اتنا وقت نہیں دیا جتنا دینا چاہیے تھا اس لئے فرداً فرداً تفصیلی گفتگو خدا تعالیٰ نے چاہا تو آئندہ دورہ پر ہی ہو گی۔اس وقت میں بعض اصولی باتیں دوستوں کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ہماری ان اسٹیٹس کی آبادیاں اور جماعتیں اور یہاں کے احمدی باشندے ان سب کی حیثیت بعض پہلوؤں سے ان جماعتوں سے مختلف ہے جو کہ دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں اور مختلف