خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 303
خطبات ناصر جلد اوّل ۳۰۳ خطبہ جمعہ ۲۴ جون ۱۹۶۶ء کرنے کی ہے تو ہماری عقلوں کو منور فرما اور ہمارے لئے ایسے دروازے کھول جو ہمیں تیرے تک پہنچا ئیں اور ان سے ہمیں قرآن کریم کا وہ نور حاصل ہو جس کی آج دنیا کو ضرورت ہے۔پس ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی عظمت کو بیان کیا ہے اور قرآن کریم کے معارف کے حصول کے لئے جن صفات سے برکات حاصل کرنے کی ضرورت ہے انہیں بھی بیان فرمایا ہے ہمیں چاہیے کہ انفرادی اور جماعتی طور پر ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی ان صفات سے برکات حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔جن میں سے ایک یہ ہے کہ ہم اپنی کوشش ، اپنی جد و جہد اور مجاہدات کو کمال تک پہنچائیں اور جو منصو بہ قرآن کریم کو سیکھنے سکھانے کا جماعت میں جاری کیا گیا ہے اس سے غفلت نہ برتیں۔اس موقع پر میں اُن عزیزوں اور بھائیوں سے بھی اپیل کرنا چاہتا ہوں جن کا مختلف درسگاہوں سے طالب علم یا استاد کا تعلق ہے کہ اپنی چھٹیوں میں سے اگر آپ دو ہفتے قرآن کریم کو پڑھانے کے لئے وقف کر دیں تو یقینا اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی برکات نازل فرمائے گا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس نیک کام کے سر انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔(روز نامہ الفضل ربوہ ۷ راگست ۱۹۶۶ ء صفحه ۳ تا ۵)