خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 843 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 843

خطبات ناصر جلد اوّل ۸۴۳ خطبه جمعه ۲۵ را گست ۱۹۶۷ء تو سپینش اور اٹالین میں بھی اس ترجمہ کو کروایا جائے گا اور سارے یورپ میں اسے پہنچادیا جائے گا۔میں نے انہیں کہا کہ وقف عارضی کو جاری کرو اور واقفین سے یہ کام لو اسے ہر گھر میں پہنچاؤ اس کی تعداد کم ہے اور گھر زیادہ ہیں اس لئے پڑھے لکھے اور صاحب رسوخ لوگوں کی فہرست بناؤ اور ان تک اسے پہنچاؤ شہروں اور دیہات دونوں میں اسے تقسیم کرو یہ نہیں کہ شہروں میں اسے تقسیم کرو اور دیہات میں نہ کرو۔دیہات میں ابھی تک عیسائیت سے کچھ نہ کچھ پیار ضرور پایا جاتا ہے شہروں میں نہیں پایا جاتا۔اگر خدا تعالیٰ نے چاہا اور اس نے توفیق دی تو دو ایک خطبات میں وہاں کے واقعات اپنے رنگ میں بیان کر دوں گا۔اس نیت کے ساتھ کہ ان چیزوں کا جو نتیجہ میرے دماغ نے نکالا ہے جب اس نتیجہ تک میں پہنچوں تو آپ میرے ساتھ پورا پورا تعاون کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق دے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۷ ستمبر ۱۹۶۷ء صفحه ۲ تا ۱۱)