خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 835 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 835

خطبات ناصر جلد اوّل ۸۳۵ خطبہ جمعہ ۲۵ /اگست ۱۹۶۷ء کہلا بھیجتی ہیں اگر تم نے اس واقعہ کے متعلق کوئی نوٹ دینا ہو تو یہ تصویر میں ہیں تم ان میں سے کوئی ایک یا دو منتخب کر لو اور اس کے وہ پیسے لے لیتی ہیں یہ ان کے کمانے کا ایک ذریعہ ہے اخبار کو اپنے علیحدہ فوٹوگرافر رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔بہر حال وہاں یہ سسٹم ہے اور ان فوٹو لینے والی ایجنسیوں کے نمائندے بھی وہاں موجود ہوتے تھے کل نمائندے ۳۵ تھے اور ایک گھنٹہ پچیس منٹ تک ہم باتیں کرتے رہے وہ اُٹھنے کا نام ہی نہ لیتے تھے میں خود کھڑا ہو گیا اور کہا اب ہم اس پریس کا نفرنس کو ختم کرتے ہیں۔اس پر یس کا نفرنس میں دو عورتیں بھی تھیں میں نے ان سے ہاتھ نہیں ملا یا تھا اور اس پر ان میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے کہا آپ نے ہم سے ہینڈ شیک یعنی مصافحہ کر کے ہماری عزت افزائی تو کی ہے لیکن ان عورتوں کی عزت افزائی نہیں کی یہ کیا بات ہے۔میں نے اسے کہا کہ میں تمہارا بڑا ممنون ہوں کہ تم نے یہ سوال کر کے بات کی وضاحت کر والی ہے ورنہ تم یہاں سے اُٹھ جاتے تو غلط نہی قائم رہتی۔اسلام کا یہ مسئلہ ہے اور یہ ایک عورت کی بے عزتی کے خیال سے نہیں بلکہ اس کی عزت اور احترام کو قائم کرنے کے لئے ہے۔تم یہ تو کہہ سکتے ہو کہ ہمارا نظریہ درست نہیں مگر ہم پر یہ الزام نہیں لگ سکتا کہ ہم عورت کی عزت اور احترام نہیں کرتے خیر بات ان کی سمجھ میں آگئی اور ان کی تسلی ہو گئی بڑی لمبی چوڑی گفتگو ہوئی ان سے۔اس موقعہ پر ایک بڑی اچھی تصویر بھی لی گئی جو مجھے بہت پسند آئی میں نے ایک وارننگ دیتے ہوئے جوش میں اپنی انگلی ایک خاص انداز سے ) ہلائی جو نہی میں نے انگلی ہلائی ایک فوٹو گرافر نے چھلانگ لگائی میرا خیال تھا کہ وہ تصویر نہیں لے سکے گا لیکن وہ اپنے فن میں بڑے ماہر ہوتے ہیں پتہ نہیں کس طرح اس نے تصویر لے لی دوسرے دن وہ تصویر اخبار میں آگئی۔ہیمبرگ کے ٹیلی ویژن کو ایک کروڑ سے زیادہ آدمی دیکھتے ہیں جرمنی کے چھوٹے چھوٹے کئی صوبے ہیں اور ہیمبرگ کا ٹیلی ویژن تین چارصو بوں میں دیکھا جاتا ہے ہیمبرگ کا ٹیلی ویژن جس علاقہ میں دیکھا جا سکتا ہے اس کے متعلق اندازہ ہے کہ اس میں اسے ایک کروڑ سے زیادہ آدمی دیکھتے ہیں ہم نے اس میں چالیس فیصدی کاٹ دیا کہ بہت سے لوگ باہر گئے ہوئے ہوتے ہیں بعض لوگ سیر و سیاحت کے لئے گھروں