خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 811 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 811

خطبات ناصر جلد اوّل خطبه جمعه ۱۱ اگست ۱۹۶۷ء ۲۰ ستمبر تک ابھی یہاں ٹھہریں گے۔آپ فاؤنڈیشن کی طرف توجہ کریں۔میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ سے مستقبل قریب میں اس سے بھی بڑی قربانیوں کا مطالبہ کرنا چاہتا ہے۔اس وقت جماعت ایک نازک دور میں داخل ہے۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ وہ بشارتیں جن کا وعدہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیا گیا تھا ہماری زندگی میں ہی پوری ہوں تو ہمیں عظیم الشان قربانیاں دینی ہوں گی۔اتنا اشارہ ہی کافی ہے۔خدا تعالیٰ ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی توفیق دے۔آمین۔“ روزنامه الفضل ربوه ۲۲ اگست ۱۹۶۷ء صفحه ۲ تا ۴)