خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 740
خطبات ناصر جلد اول ۷۴۰ خطبہ جمعہ ۹ جون ۱۹۶۷ء سنتے ہیں فَيَتَّبِعُونَ اَحْسَنَہ اس میں جو احکام انہیں سنائے جاتے ہیں ان میں سے وہ احسن کی پیروی کرتے ہیں ان کو تم بشارت دو ، أو لبِكَ الَّذِينَ هَل لهُمُ اللهُ (الزمر : ۱۹ ) کہ اللہ تعالیٰ ان کی ہدایت کے سامان کرے گا اور اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں یہی لوگ اُولُوا الْأَلْبَابِ (الزمر : ۱۹ ) ہوں گے عقلمند سمجھے جائیں گے اس میں یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اُولُوا الأَلْبَابِ میں اس لئے شامل کیا ہے اور عقل اس لئے دی ہے کہ وہ اس کو اسلامی شریعت کے احکام کی بجا آوری میں استعمال کرے اور اگر وہ اپنی عقل سے کام لے اور موقع کو پہچانے اور محل کی شناخت رکھتا ہو مثلاً اگر کسی سے تبادلۂ خیال کرے تو اس کی سائیکلوجی کو وہ پہچانے اور اپنی عقل سے وہ فیصلہ کرے کہ اس رنگ میں میں بات کروں گا تو میری بات کا میرے مخاطب پر اثر ہوگا۔پس یہاں بڑی وضاحت سے اللہ کے ان بندوں کو بشارت دی گئی ہے جو قرآن کریم کی شریعت کو سنتے اور اَحْسَنُ پر عمل کرتے ہیں۔بشارت ان لوگوں کو نہیں دی گئی جو قرآن کریم کو سنتے اپنی عقل کو کام میں نہیں لاتے اور اَحْسَنُ کی بجائے کسی اور پہلو کو اختیا ر کرتے ہیں۔پس ایسے بندوں کو اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں هداية کی بشارت نہیں دیتا، انجام بخیر ہونے کی بشارت نہیں دیتا تو یہاں ایک معنی یہ ہوں گے کہ میرے وہ بندے جو الْقَولُ کو سنتے اور ان میں سے اَحْسَن کی پیروی کرتے ہیں ان کا انجام بخیر ہو گا جو ایسا نہیں کرتے ان کا انجام بخیر نہیں ہوگا۔بائیسواں مقصد تب علينا میں بیان ہوا تھا اور اس میں اشارتاً بیان کیا گیا تھا کہ جو آخری شریعت یہاں نازل ہوگی اس کا گہرا تعلق رَبِّ تَواب سے ہوگا اور اس کے پیرو، اس کے متبعین اس بنیادی حقیقت کو پہچانیں گے کہ تو بہ اور استغفار کے بغیر، معرفت الہی اور رضاء الہی کا حصول ممکن نہیں ، پس جہاں وہ بار بار اس کی راہ میں قربانیاں دیں گے وہاں وہ بار بار استغفار کے ساتھ اس سے قوت حاصل کریں گے اور توبہ کے ساتھ اس کی طرف رجوع بھی کرنے والے ہوں گے، اپنی کوشش اور مجاہدہ اور قربانیوں کو رخنہ سے خالی اور خطا سے مبرا نہ سمجھیں گے۔تَابَ اللهُ عَلَيْهِ کے معنی ہیں قَبلَ تَوْبَتَهُ مِنْهُ کہ اللہ تعالیٰ نے ایک ایسے بندہ کی جو توبہ کرنے والا ہے تو بہ کو قبول کر لیا۔یہاں یہ دعا ہے وَتُبْ عَلَینا اور بتایا گیا ہے کہ اس حقیقت کو جو