خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 649 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 649

خطبات ناصر جلد اوّل ۶۴۹ خطبہ جمعہ ۷ را پریل ۱۹۶۷ء لا رہا ہوں جس کی طرف میں نے پہلے بھی اشارہ کیا ہے کہ ایک اہم امر کی طرف اللہ تعالیٰ نے میری تو جہ کو پھیرا ہے اور جماعتی تربیت کے لئے وہ پروگرام بڑا ہی اہم ہے۔بہر حال میں کوشش کر رہا ہوں آپ کو ذہنی طور پر تیار کرنے کی مگر میں کیا اور میری زبان میں اثر کیا؟ جب تک اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے میری زبان میں اثر پیدا نہ کرے اور آپ کے دلوں کو اس اثر کے قبول کرنے کی توفیق عطا نہ کرے۔اس لئے آپ دعائیں کرتے رہیں میں بھی دعا کر رہا ہوں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہماری جماعت سے وہ کام لے جس کام کے لئے اس نے اسے قائم کیا ہے۔روزنامه الفضل ربوه ۱/۳۰ پریل ۱۹۶۷ صفحه ۱ تا ۴)