خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 598
خطبات ناصر جلد اوّل ۵۹۸ خطبہ جمعہ ۳ / مارچ ۱۹۶۷ء جو خدا کی مطہر عورت ہوگی رسوم کو پسند کرنے والی، دنیا کی شیخیوں پر اپنے اوقات اور اموال کو قربان کرنے والی، مشرکانہ بدعتوں سے محبت کرنے والی وہ عورت نہیں ہوگی جو ہمارے دلوں میں اپنی محبت پیدا کر سکے گی۔ہمیں اپنے گھروں کو اور اپنے ماحول کو اور اپنے علاقہ کو خالص تو حید کے ماحول والا علاقہ اور گھر بنانا ہے تا کہ ہم اس ذمہ داری کو نباہنے میں کامیاب ہو جا ئیں جس ذمہ داری کی طرف مجھے متوجہ کیا گیا ہے اور جس کے متعلق انشاء اللہ اسی کی توفیق سے آئندہ کسی وقت میں اپنے دوستوں کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کروں گا۔روز نامه الفضل ربوه ۳۱ مارچ ۱۹۶۷ ء صفحه ۲ تا ۴)