خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 599
خطبات ناصر جلد اول ۵۹۹ خطبه جمعه ۱۰/ مارچ ۱۹۶۷ء رضائے الہی حاصل کرنے کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ حسنہ پر عمل کرنا ضروری ہے خطبه جمعه فرموده ۱۰ مارچ ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد ،تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی۔يَايُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ إِنْ كُنْتُنَ تُرِدْنَ الْحَيَوةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا فَتَعَالَيْنَ أُمَتِّعَكُنَ وَأَسَرَّحُكُنَ سَرَاحًا جَمِيلًا - وَ اِنْ كُنْتُنَ تُرِدْنَ اللهَ وَرَسُولَهُ وَ الدَّارَ الْأَخِرَةَ فَإِنَّ اللَّهَ اعَتَ لِلْمُحْسِنَتِ مِنْكُنَّ أَجْرًا عَظِيمًا - ينِسَاءَ النَّبِي مَنْ يَأْتِ مِنْكُنَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ يُضْعَفُ لَهَا الْعَذَابُ ضِعْفَيْنِ وَكَانَ ذلِكَ عَلَى اللهِ يَسِيرًا - وَمَنْ يَقْنُتُ مِنْكُنَّ لِلَّهِ وَ رَسُولِهِ وَتَعْمَلُ صَالِحًا تُوتِهَا أَجْرَهَا مَرَّتَيْنِ وَ اعْتَدْنَا لَهَا رِزْقًا كَرِيمًا - (الاحزاب : ۲۹ تا ۳۲) پھر فرمایا:۔میرا آج کا خطبہ گزشتہ خطبہ کے تسلسل میں ہی ہے۔پہلی مخاطب تو میری بہنیں ہیں لیکن میرے بھائیوں کے لئے بھی ان آیات کے مضمون میں بڑے سبق ہیں اور وہ سبق انہیں حاصل کرنے چاہئیں تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے زیادہ سے زیادہ وارث بنتے چلے جائیں۔فہ جن آیات کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے وہ سورہ احزاب کی ہیں۔ان میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ” اے نبی ! اپنی بیویوں سے کہہ کہ اگر تم دنیا اور اس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ میں تمہیں