خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page v of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page v

III بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ پیش لفظ نظارت اشاعت پہلی مرتبہ حضرت خلیفہ المسیح الثالث" کے خطبات کتابی صورت میں پیش خلیفۃالمسیح کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔آپ کا دور خلافت نومبر ۱۹۶۵ء سے لے کر جون ۱۹۸۲ء تک کے عرصہ پر محیط رہا، یہ وہ زمانہ تھا کہ جب دنیا دو بڑی جنگوں کے بعد اب تیسری عالمگیر جنگ کی طرف بڑھ رہی تھی۔اس نسلی اور قومی منافرت کے دور میں عالمگیر جماعت احمدیہ کے تیسرے امام نے دنیا میں امن و آشتی کی تعلیم پر مشتمل قرآن کا پیغام دیا جو کہ محبت اور پیار کا پیغام تھا۔ایک موقع پر آپ نے فرمایا:۔”میں نے اپنی عمر میں سینکڑوں مرتبہ قرآن کریم کا نہایت تدبر سے مطالعہ کیا ہے اس میں ایک آیت بھی ایسی نہیں ہے جو کہ دنیاوی معاملات میں ایک مسلم اور ایک غیر مسلم میں تفریق کی تعلیم دیتی ہو۔شریعت اسلامی بنی نوع انسان کے لئے خالصتاً باعث رحمت ہے۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ کے صحابہ کرام نے لوگوں کے دلوں کو محبت پیار اور ہمدردی سے جیتا تھا۔اگر ہم بھی لوگوں کے دلوں کو فتح کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔قرآن کی تعلیم کا خلاصہ یہ ہے محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں“ LOVE FOR ALL HATRED FOR NONE