خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 427
خطبات ناصر جلد اول ۴۲۷ خطبه جمعه ۱۴ /اکتوبر ۱۹۶۶ء ہمیں یقین ہے کہ ایک شمس کے بدلے اللہ تعالیٰ ہزاروں اور شمس عطا فر مائے گا خطبه جمعه فرموده ۱۴ /اکتوبر ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی۔كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَان - وَيَبْقَى وَجْهُ رَبَّكَ ذُو الْجَللِ وَالْإِكْرَامِ - (الرحمن : ۲۸،۲۷) اس کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو بیماریوں اور امراض کے لئے شفا قرار دیا ہے۔یہ کتاب عظیم انسان کی اخلاقی بیماریوں کو بھی دور کرتی ہے اس کی روحانی بیماریوں کو بھی دور کرتی ہے اور ان زخموں کے لئے بھی جو انسان اپنی فطرت اور طبیعت کے تقاضا کے مطابق محسوس کرتا ہے اور اسے تکلیف پہنچاتے ہیں بطور پھا یہ کے کام آتی ہے۔ہمیں کل اپنے ایک اچھے دوست پایہ کے عالم، خدا اور اس کے رسول کے عاشق اور احمدیت کے فدائی کی جدائی کا صدمہ پہنچا ہے اور فطرتاً ہمیں اس سے غم اور دکھ محسوس ہوتا ہے۔۔لیکن ہم خدا تعالیٰ کی کتاب کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے اپنے رب سے تسکین حاصل کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان دو آیات میں جو میں نے ابھی پڑھی ہیں فرماتا ہے کہ كُل مَنْ عَلَيْهَا فَان - وَيَبْقَى وَجْهُ رَبَّكَ ذُو الْجَلْلِ وَالْإِكْرَامِ