خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 367 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 367

خطبات ناصر جلد اول ۳۶۷ خطبه جمعه ۲۶ /اگست ۱۹۶۶ء قرآن کریم نے تمام برکاتِ روحانی کو اپنے اندر جمع کیا ہوا ہے خطبه جمعه فرموده ۲۶ /اگست ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الانعام کی یہ آیت پڑھی۔وَهُذَا كِتَب أَنْزَلْنَهُ مُبْرَكَ مُصَدِّقُ الَّذِى بَيْنَ يَدَيْهِ وَلِتُنْذِرَ أُمَّ الْقُرَى وَمَنْ حَوْلَهَا وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَهُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ۔(الانعام : ۹۳) اور پھر فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے سورہ انعام کی اس آیت میں یہ مضمون بیان فرمایا ہے کہ یہ عظیم الشان کتاب جسے ہم نے تجھ پر اتارا ہے، برکات کی جامع ہے اور جو کلام اس سے پہلے تھا اس کو پورا کرنے والی ہے اور ہم نے اسے اس لئے اُتارا ہے تاکہ تو اس کے ذریعہ سے اقوامِ عالم کو ہدایت دے اور تا تو ڈرائے مکہ اور عرب کے بسنے والوں کو اور ان آبادیوں کو جو عرب کے چاروں طرف اکناف عالم تک پھیلی ہوئی ہیں اور جولوگ پیچھے آنے والی موعود باتوں اور بشارتوں پر ایمان رکھتے ہیں اور ساتھ ہی ان عبادتوں پر قائم ہیں جن پر انہیں ان کے رسولوں نے قائم کیا تھا۔وہ اپنے تقویٰ اور ایمانی پختگی کے نتیجہ میں قرآن پر بھی ضرور ایمان لے آئیں گے۔لیکن اگر وہ ان بشارتوں کو بھول چکے ہوں