خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 293 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 293

خطبات ناصر جلد اول ۲۹۳ خطبہ جمعہ ۲۴ جون ۱۹۶۶ء وہ خدا جس کی رضا میں دائمی خوشحالی ہے قرآن کریم کی اتباع کے بغیر ہمیں ہر گز نہیں مل سکتا خطبه جمعه فرموده ۲۴ جون ۱۹۶۶ ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔آج کل ہمیں ضلالت اور گمراہی کا جو دور دورہ نظر آتا ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اکثر لوگوں کی نظر میں قرآن شریف کی عزت اور عظمت باقی نہیں رہی۔دینی اور دنیوی فلسفوں سے مرعوب ہو کر لوگ کمالات قرآنی سے غافل ہو چکے ہیں اور نہیں جانتے کہ وہ خدا جس کے ہاتھ میں نجات اور جس کی رضا میں انسان کی دائمی خوشحالی ہے وہ قرآن کی اتباع کے بغیر ہرگز نہیں مل سکتا۔پس آج میں پھر دوستوں کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم کا پڑھنا اور اس کا سیکھنا اور اس پر عمل کرنا ہمارے لئے از حد ضروری ہے۔اس کے متعلق پہلے بھی میں نے جماعت کو متوجہ کیا تھا اور بہت سی جگہوں پر قرآن کریم کے سیکھنے سکھانے کا انتظام انفرادی طور پر بھی اور خاندانی اور جماعتی طور پر بھی کیا گیا ہے اور بہت سی جگہ بڑے خوشکن نتائج بھی نکلے ہیں لیکن ابھی ہم نے اس اہم مقصد کے حصول کی طرف وہ توجہ نہیں دی جو بحیثیت جماعت ہمیں دینی چاہیے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم کے متعلق سورۃ واقعہ میں فرماتا ہے۔اِنَّهُ لَقُرْآن كَرِيمٌ - فِى كِتَبِ مَكْنُونٍ - لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ - تَنْزِيلٌ مِّنْ رَّبِّ