خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 292 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 292

خطبات ناصر جلد اوّل ۲۹۲ خطبہ جمعہ ۱۷ جون ۱۹۶۶ء اپنے آپ کو خدا کی پناہ میں دے دیں، اگر ہم اسے اپنی ڈھال بنالیں تو خدا تعالیٰ کی مخلوق میں سے کون ہے جو خدا تعالیٰ کی ڈھال پر ضرب لگائے اور چکنا چور نہ ہو۔اللہ تعالیٰ نے ایسے مواقع پر ہمیں صبر اور تقویٰ سے کام لینے کی نصیحت فرمائی ہے اور ہمیں ہمیشہ یہ بات یاد رکھنی چاہیے اور دعا کرتے رہنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ ہمیں اس کے احکام پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے تا ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں اور تا خدا تعالیٰ کی یہ جماعت جو احمد کی طرف منسوب ہونے والی ہے اور جس کا دعوی ہے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فدائی ہے اور اپنے مولیٰ اور اپنے رب اور اپنے پیدا کرنے والے کی عاشق زار ہے۔اس کے متعلق جب مستقبل کا تاریخ دان تاریخ کے ورق الٹ رہا ہو تو اسے بڑے واضح ، روشن اور نمایاں طور پر ان اوراق میں لکھا نظر آئے کہ کتے بھونکتے رہے اور پرستاران و جانثاران حضرت احدیت کا یہ قافلہ صراط مستقیم پر رواں دواں اپنی منزل کی طرف بڑھتا چلا گیا۔خدائے قادر وتوانا کی رضا کا سایہ ان کے سروں پر تھا اور ملائکہ کی افواج ان کے دائیں بھی تھیں اور بائیں بھی۔یہاں تک کہ وہ قافلہ اپنے مطلوب، اپنے مولیٰ کو حاملا اور آخری کامیابی اسے حاصل ہوئی۔(روز نامه الفضل ربوہ ۶ / جولائی ۱۹۶۶ ء صفحہ ۲، ۳)