خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 203
خطبات ناصر جلد اول ۲۰۳ خطبہ جمعہ ۸ ا پریل ۱۹۶۶ء امرائے جماعت ہر مقام سے یہ رپورٹ حاصل کریں کہ کسی جگہ کوئی احمدی کبھی بھوکا نہ رہے خطبه جمعه فرموده ۱/۸ پریل ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِكْرَى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ (الثَّرِيت : ۵۶ ) کہ اے خدا کے رسول ! ( اور پھر وہ جو اس کی قائم مقامی میں ذمہ داری کے عہدے پر کھڑے کئے جاتے ہیں ) تو مومنوں کو ان کی ذمہ داریاں یاد دلاتارہ کیونکہ یہ یاد دلا نا مومنوں کو نفع بخشتا ہے۔اس آیہ کریمہ میں ایک تو باوجود غفلت کے مومن کی عزت کو یہ کہ کر قائم کیا ہے کہ اگر کبھی وہ اپنی کسی ذمہ داری کی طرف متوجہ نہیں ہوتا تو اس کے یہ معنی نہیں لئے جانے چاہئیں کہ ایمان میں کمزوری پیدا ہو گئی ہے بلکہ انسانی فطرت میں ہی یہ بات پائی جاتی ہے کہ اگر بار بار اس کے سامنے اس کی ذمہ داریاں نہ لائی جائیں تو وہ ان چیزوں کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے جو بار بار اس کے سامنے آتی ہیں اور اس بشری کمزوری کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے ذمہ دار افراد کو اس طرف متوجہ کیا ہے کہ حقیقی مومنین کے سامنے ان کی ذمہ داریاں بار بار لا یا کرو اور انہیں یاد دلاتے رہا کرو تا کہ وہ اس یاد دہانی سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں۔