خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 553
خطبات ناصر جلد اول ۵۵۳ خطبہ جمعہ ۶؍ جنوری ۱۹۶۷ء تمہاری ہر رات لیلتہ القدر کی کیفیت رکھتی ہو اور ہر دن جمعۃ الوداع کا رنگ رکھتا ہو خطبہ جمعہ فرموده ۶ /جنوری ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت پڑھی۔يَاأَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلى رَبَّكَ كَدْحًا فَمُلقِيهِ - (الانشقاق:-) پھر فرمایا:۔بیماری اور ضعف ابھی جاری ہے۔بھائیوں سے درخواست ہے کہ دعا فرماتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ کامل صحت عطا کرے تا پورا کام کرنے کے میں قابل ہوسکوں۔اس آیہ کریمہ سے پہلے سورہ انشقاق میں یہ مضمون بیان ہوا ہے کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ انسان اپنی مادی ترقیات کے لئے انتہائی کوشش کرے گا پانی کی طرح وہ اپنا روپیہ بہائے گا۔مادی ترقیات کے لئے وہ جس قدر بھی ضرورت ہو گی جان تلف کرنے میں بھی دریغ نہیں کرے گا۔زمین اور آسمان کے راز دریافت کرنے کی انتہائی کوشش بھی کرے گا اور ایک حد تک کامیاب بھی ہوگا اور اس کثرت سے نئی دریافتیں ظاہر ہوں گی کہ انسان یہ سمجھنے لگے گا کہ شائد اس نے خدائی کے سارے ہی راز معلوم کر لئے ہیں اور اب کوئی چیز ایسی باقی نہیں رہی کہ جس کے دریافت کرنے کی اسے ضرورت ہو زمین کو چھوڑ کے اور زمین کی وسعتوں میں تنگی محسوس کرتے