خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 465 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 465

خطبات ناصر جلد اوّل ۴۶۵ خطبہ جمعہ ۴/نومبر ۱۹۶۶ء کہ اسلام کی راہ میں ہر وقت ہم ہر قسم کی قربانی کرنے کے لئے تیار رہیں اور دنیا سے نہ کسی شکریہ کی امید رکھیں گے اور نہ واہ واہ کی توقع رکھیں گے اور محض عاجزانہ طور پر اپنے رب کی راہ میں زندگی گزارنے والے ہوں گے۔سو تمام احمدی اپنے اس فرض کو پہچانیں والدین ہوں یا ولی ، وہ بچوں کو اس طرف متوجہ کریں کہ وہ خدا کے دین کے سپاہی ہیں۔آج اسلام کے مقابلہ کے لئے دشمنوں کی طرف سے تلواریں میان سے نہیں نکالی جارہی ہیں۔اس لئے ہمارے یہ سپاہی بھی تلوار کے سپاہی نہیں۔یہ وہ سپاہی ہیں جو اپنے دلوں کو قرآن کریم کے نور سے منور کرنے کے بعد قرآنی نور سے دنیا کو منور کرنے میں پورا پورا مجاہدہ کرتے ہیں۔ہر احمدی بچے کو اسلام کا سپاہی اور احمدی سپاہی بنانا والدین اور ولی کا فرض ہے۔پس آپ کو چاہیے کہ اس ضروری اور اہم فرض کی طرف متوجہ ہوں اور وقف جدید کے مالی جہاد میں ہر بچے کو شامل کریں تا اللہ تعالیٰ کی رحمتیں آپ پر نازل ہوں اور تا وہ مقصد حاصل ہو۔جس کے لئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجلس وقف جدید کو قائم کیا تھا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین روز نامه الفضل ربوه ۹ /نومبر ۱۹۶۶ صفحه ۲ تا ۵)