خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 441
خطبات ناصر جلد اول ۴۴۱ خطبه جمعه ۲۸/اکتوبر ۱۹۶۶ء تحریک جدید کے تمام مطالبات قرآن مجید کے پیش کردہ مطالبہ جہاد کی ہی مختلف شقیں ہیں خطبه جمعه فرموده ۲۸ /اکتوبر ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور پرنور نے یہ دو آیہ کریمہ پڑھیں :۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ - تُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَرَسُولِهِ وَ تُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كنتم تعلمون - (الصف : ۱۱ ، ۱۲) اور پھر فرمایا:۔آج میں تحریک جدید کے سال نو کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔مالی قربانیوں کے لحاظ سے تحریک جدید کے اس وقت تین حصے ہیں اور وہ تین دفتر کہلاتے ہیں۔دفتر اول، دفتر دوم اور دفتر سوم، دفتر اول کا بتیسواں سال جا رہا ہے۔دفتر دوم کا بائیسواں سال جارہا ہے۔اور دفتر سوم کا پہلا سال جارہا ہے۔تحریک جدید کے بہت سے مطالبات ہیں۔جن کے متعلق حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ۱۹۳۴ء میں پانچ چھ خطبات دیئے۔اگر آپ ان خطبات کا مطالعہ کریں تو آپ جان لیں گے کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ذہن میں ایک نہایت ہی اہم اور دور رس سکیم تھی۔جس کی اہمیت بتاتے ہوئے بھی حضور نے غالباً دو یا اس سے زائد خطبات دیئے تھے میں نے