خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 393
خطبات ناصر جلد اول ۳۹۳ خطبہ جمعہ ۶ارستمبر ۱۹۶۶ء قرآن کریم کی چار عظیم الشان خصوصیات۔یہ ہمارے لئے موعظہ، شفا، ہدایت اور رحمت کا موجب ہے خطبه جمعه فرموده ۱۶ رستمبر ۱۹۶۶ء مسجد مبارک۔ربوہ تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور پر نور ایدہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیات پڑھی۔يَايُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَتْكُم مَّوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَشِفَاء لِمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدًى ww وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ - قُلْ بِفَضْلِ اللهِ وَ بِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ۔(یونس: ۵۹،۵۸) ( ترجمہ ) اے وے تمام لوگو! جو اس دنیا میں بستے ہو یا مستقبل میں اس دنیا کو بساؤ گے تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے یقیناً ایک ایسی کتاب آگئی ہے جو سراسر نصیحت ہے اور شفَاء لِمَا فِي الصُّدُورِ ہر اس بیماری کے لئے جو شیطان سینوں میں پیدا کر سکتا ہے شفاء دینے والی ہے اور ایمان لانے والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے۔تو اُن سے کہہ دے کہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے وابستہ ہے۔پس اس پر انہیں خوشی منانا چاہیے۔جو کچھ دنیا کے اموال اور اس کی لذتیں اور اس کی وجاہتیں اور اس کے اقتدار میں سے وہ جمع کر رہے ہیں ان سے یہ نعمت جو اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے فضل سے عطا کی ہے کہیں زیادہ بہتر ہے“۔پھر فرمایا:۔اس آیت میں قرآن کریم کے متعلق چار باتیں بیان کی گئی ہیں۔ایک یہ کہ قرآن کریم کی