خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 180 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 180

خطبات ناصر جلد اوّل ۱۸۰ خطبہ جمعہ ۱۱/ مارچ ۱۹۶۶ء اور پھر بھی ہم سے کوتاہی اور غفلت سرزد ہو رہی ہے یہ کیسے ہوسکتا ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ بعض موصی صاحبان وصیت کا چندہ ادا کرنے میں غفلت برتتے ہیں۔پس میں موصی صاحبان کو خصوصاً اور دوسرے احمدی بھائیوں سے عموماً کہوں گا کہ وقت تھوڑا رہ گیا ہے سال کے صرف دو ماہ باقی ہیں بلکہ ان میں سے بھی ایک حصہ گزر گیا ہے۔کوشش کریں کہ اس عرصہ کے اندراندر ا پنی وہ تمام مالی قربانیاں خدا تعالیٰ کے حضور پیش کر دیں جن کا وعدہ آپ نے اپنے رب سے کیا تھا تا آپ اس کے ان فضلوں کے بھی وارث ہوں جن کے وعدے اس نے آپ سے کئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی تو فیق عطا کرے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۹ جون ۱۹۶۶ء صفحه ۲ تا ۴)