خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 142 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 142

خطبات ناصر جلد اول ۱۴۲ خطبه جمعه ۱۱ار فروری ۱۹۶۶ء سے ہم اتنا پیار نہ کرنے والے ہوں اور وہ ہمیں اتنا محبوب ہونا چاہیے کہ ہم ایک لمحہ کے لئے بھی برداشت نہ کریں کہ یہ نعمت جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا کی ہے اس سے ہماری نسلیں محروم رہ جائیں۔پس ایک احمدی ہونے کی حیثیت سے آپ کا پہلا اور آخری فرض یہ ہے کہ آپ اپنی اولا دکو پہلے قرآن ناظرہ پڑھا ئیں اور پھر اس کا ترجمہ سکھائیں اور پھر ان کے لئے ایسا ماحول پیدا کریں کہ قرآن کریم کی محبت اور عشق ان کے دلوں میں پیدا ہو جائے اور وہ قرآن کریم کے نئے نئے معارف حاصل کرنے کے لئے ساری عمر کوشش کرتے چلے جائیں اور وہ اس حقیقی مقصد کو پورا کرنے کے لئے جس کی خاطر انسان کی پیدائش کی گئی ہے صحیح معنوں میں اور حقیقی رنگ میں خدا تعالیٰ کی صفات کے مظہر بننے والے ہوں اور خدا تعالیٰ کی اس کتاب سے روشنی ، نور اور راہ نمائی حاصل کر کے خدا تعالیٰ کے قرب کی راہوں پر تیزی سے گامزن رہنے والے ہوں اور اس کی رضا کو زیادہ سے زیادہ اور جلد سے جلد تر حاصل کرنے والے ہوں۔خدا تعالیٰ ہم سب کو اس کی تو فیق عطا فرمائے۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۲۳ فروری ۱۹۶۶ء صفحه ۲ تا ۵)