خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 797 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 797

خطبات ناصر جلد دہم ۷۹۷ خطبہ نکاح ۵ را پریل ۱۹۷۹ ء مقصد حیات کا حصول خدا اور رسول کی اطاعت کے بغیر ممکن نہیں خطبہ نکاح فرموده ۱/۵ پریل ۱۹۷۹ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے نماز مغرب کے بعد تین نکاحوں کا اعلان فرمایا۔۱۔محترمہ غزالہ ناصر صاحبہ بنت محترم پروفیسر ناصر احمد صاحب ساکن پشاور صدر کا نکاح مکرم محمود انور صاحب ابن محترم محمد اسماعیل صاحب ذبیح ساکن بنوں سے دس ہزار روپیہ مہر پر۔۲۔محترمہ خالدہ نسرین صاحبہ بنت محترم منصور احمد خان صاحب ساکن احمد نگر کا نکاح مکرم رشید احمد صاحب ارشد بن محترم چوہدری فضل احمد صاحب مرحوم ربوہ سے پانچ ہزار روپیہ مہر پر۔-۳- محترمہ طاہرہ زکیہ صاحبہ بنت محترم عبدالمنان صاحب ساکن محلہ دار النصر غربی ربوہ کا نکاح مکرم لطیف احمد صاحب طاہر ابن محترم بشیر احمد صاحب مرحوم ساکن محلہ دارالرحمت غربی ربوہ سے تین ہزار پانچ صد رو پیر مہر پر۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جو آیات نکاح کے موقع پر پڑھی جاتی ہیں ان میں بنیادی طور پر ہمیں اس طرف متوجہ کیا گیا ہے کہ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا (الاحزاب: ۷۲ ) کہ حقیقی اور پوری کامیابی ان لوگوں کو حاصل ہوتی ہے جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔عقلاً حقیقی اور