خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 775
خطبات ناصر جلد دہم ۷۷۵ خطبہ نکاح ۱۲ / جنوری ۱۹۷۸ء اللہ کی بہت سی برکتیں عقد نکاح کے ساتھ وابستہ ہوتی ہیں خطبہ نکاح فرموده ۱۲ جنوری ۱۹۷۸ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب از راه شفقت مندرجہ ذیل دو نکاحوں کا اعلان فرمایا۔۱۔محترمہ صادقہ پروین صاحبہ بنت مکرم چوہدری نذیر احمد صاحب سیالکوٹی کا نکاح پانچ ہزار روپے مہر پر برادرم مکرم حبیب اللہ صاحب شاہد ابن مکرم مولانا عنایت اللہ صاحب احمدی مبلغ سلسلہ عالیہ احمد یہ ربوہ کے ساتھ قرار پایا۔۲۔محترمہ مسرت جبیں صاحبہ بنت مکرم چوہدری حبیب الرحمن صاحب ساکن پیرمحل ضلع فیصل آباد کا نکاح چھ ہزار روپے حق مہر کے عوض مکرم نذیر احمد صاحب نثار ابن مکرم چوہدری عبد الرشید خاں صاحب ساکن لکی نوضلع جھنگ سے قرار پایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اسلام نے اعلان نکاح کو مخفی نہیں رکھا۔اسلام نے اس بات کو روا نہیں رکھا کہ کسی کو پتا نہ لگے اور چپ کر کے نکاح ہو جائے بلکہ اس خوشی میں ایک جماعت کو شریک کرنے کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بہت سی برکتیں عقد نکاح کے ساتھ مقدر ہوتی ہیں، ان خاندانوں کے لئے بھی جن کے لڑکے اور لڑکی کے نکاح کا اعلان کیا جاتا ہے اور بہت سی خوشیاں ان لوگوں کے حصہ میں