خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 684 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 684

خطبات ناصر جلد دہم ۶۸۴ خطبہ نکاح ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۴ء یہ نکاح ہماری عزیزہ بچی طیبہ افضل صاحبہ کا ہے جو مکرم محترم محمد افضل کھوکھر مرحوم کی صاحبزادی ہیں۔ان کا نکاح دس ہزار روپے حق مہر پر عزیزم مکرم سعید احمد قریشی صاحب ابن مکرم محترم محمود الحسن قریشی صاحب ساکن سرگودھا حال مقیم ربوہ سے قرار پایا ہے ہماری اس بچی کے والد چونکہ شہید ہو چکے ہیں۔ان کی جگہ عزیزہ کے ماموں مکرم مرزا بشیر احمد صاحب ابن مکرم محترم مرزا افضل کریم صاحب راولپنڈی بطور وکیل نکاح یہاں موجود ہیں۔ویسے اس وقت بچی کے۔ددھیال کے عزیز بھی موجود ہیں نتھیال کے عزیز بھی موجود ہیں اور ہم بھی موجود ہیں۔اس کے بعد حضور نے ایجاب وقبول کرایا اور پھر اس رشتہ ازدواج کے بہت ہی بابرکت ہونے کے لئے دعا کرائی۔(روز نامه الفضل ربوه ۲ /نومبر ۱۹۷۴ ، صفحه ۶)