خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 593
خطبات ناصر جلد دہم ۵۹۳ خطبہ نکاح ۸/جون ۱۹۷۲ء اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں سب کامیابیاں اور مسرتیں پائی جاتی ہیں خطبہ نکاح فرموده ۸ / جون ۱۹۷۲ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر علالت طبع کے باوجود از راه شفقت مکرم ڈاکٹر سعید احمد صاحب انچارج احمد یہ کلینک گیمبیا کی صاحبزادی محترمہ فائقہ سعید صاحبہ کے نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گزشتہ دنوں پھر گرمی لگ جانے کی وجہ سے میری طبیعت خراب رہی ہے۔چند دن تو شدید چکروں کی تکلیف میں گزارے کچھ گرمی کے نتیجہ میں اور کچھ چکروں سے نجات حاصل کرنے کے لئے جوا دو یہ ڈاکٹروں نے دیں وہ بڑا ضعف پیدا کرنے والی ہیں۔ان کی وجہ سے ضعف بھی ہے اور یہ تکلیف ابھی تک چل رہی ہے۔پھر گرمی کا خوف بھی ہے کیونکہ یہ مجھے بہت تکلیف دیتی ہے۔میرا خیال نہیں تھا کہ اپنی شدید خواہش کے باوجود یہ نکاح میں خود پڑھا سکوں گا۔لیکن خواہش تکلیف کے خوف پر غالب آگئی ، جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ابھی نصف گھنٹہ ہوا مکرم و محترم ڈاکٹر سعید احمد صاحب جن کی بچی کے نکاح کا اعلان اس وقت ہونا ہے، کی طرف سے مجھے تار ملی کہ ان کی یہ شدید خواہش ہے کہ نکاح کا اعلان میں خود کروں۔