خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 563
خطبات ناصر جلد دہم ۵۶۳ خطبہ نکاح ۶ ستمبر ۱۹۷۱ء اللہ نے ہر چیز میں توازن کا اصول جاری فرمایا ہے خطبہ نکاح فرموده ۶ ستمبر ۱۹۷۱ء بمقام اسلام آباد حضور انور نے ایک نکاح کا اعلان فرمایا۔یہ نکاح محترمه را شدہ صاحبہ بنت مکرم و محترم چوہدری نور محمد خاں صاحب سٹیشن ماسٹر ساہیوال کا محترم چوہدری محمد عبدالرشید صاحب لندن ابن مکرم ومحترم چوہدری محمد حسین صاحب مرحوم و مغفور کے ساتھ پندرہ ہزار روپے حق مہر پر قرار پایا۔دولہا صدر پاکستان کے سائنسی مشیر ڈاکٹر عبد السلام صاحب کے چھوٹے بھائی ہیں۔اس موقع پر حضور انور نے اپنے مختصر خطبہ نکاح میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز میں توازن کا اصول جاری فرمایا ہے۔میاں بیوی کے تعلقات بھی اسی صورت میں خوشگوار رہ سکتے ہیں کہ ان کی زندگی متوازن ہو۔فرمایا ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے رشتہ کو جانبین کے لئے ہر جہت سے خیر و برکت اور ثمرات حسنہ کا موجب بنائے۔حضور انور نے از راہ شفقت دلہن کے لئے تفسیر صغیر کی ایک جلد اپنے دستخطوں اور دعائیہ نوٹ کے ساتھ تحفہ مرحمت فرمائی۔روزنامه الفضل ربوه ۲۵ ستمبر ۱۹۷۱ ء صفحه ۳)