خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 434
خطبات ناصر جلد دہم ۴۳۴ خطبہ نکاح ۴ را کتوبر ۱۹۶۸ء اس زندگی اور اخروی زندگی کی جنتوں کے سامان پیدا نہیں کرتا۔اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو روشنی عطا کرے اور اسے ظلمات سے نکالے۔بہر حال جو بچے پاکستان سے باہر رہتے ہیں اور ان کے والدین کو مستقل طور پر یا ایک لمبے عرصہ کے لئے وہاں رہنا ہوتا ہے ان کے لئے بھی اور میرے لئے بھی بڑی پریشانیاں ہوتی ہیں اور جب ان کے رشتے طے ہو جائیں اور کفورشتے مل جائیں تو مجھے بے انتہا خوشی ہوتی ہے۔ان رشتوں کے لئے بھی دعا کی جائے اور اس ملک میں قائم ہونے والے رشتوں کے لئے بھی دعا کی جائے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مبارک کرے اور ان کے نتیجہ میں ایسی نسل پیدا کرے جو اسلام کے تقاضوں اور اپنے رب کے احسان کے تقاضوں کو پورا کرنے والی ہو۔آمین اس کے بعد حضور انور نے ایجاب و قبول کرایا اور حاضرین سمیت رشتوں کے مبارک ہونے کے لئے لمبی دعا فرمائی۔روزنامه الفضل ربوه ۱۰ /اکتوبر ۱۹۶۸ء صفحه ۴،۳)