خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 403
خطبات ناصر جلد دہم ۴۰۳ خطبہ نکاح ۳۱ مارچ ۱۹۶۸ء شیطان کا غلبہ ان لوگوں پر نہیں ہوتا جوخدا کی راہ میں مجاہدہ کرتے ہیں خطبہ نکاح فرموده ۳۱ / مارچ ۱۹۶۸ء بمقام ربوه حضور انور نے بعد نماز ظہر نواب محمود احمد صاحب ولد نواب محمد احمد صاحب کے نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت میں عزیزہ امتہ الثانی جو عزیز صاحبزادہ مرزا داؤ د احمد صاحب کی صاحبزادی ہیں۔ان کے نکاح کے اعلان کے لئے کھڑا ہوا ہوں جو عزیز محمود احمد صاحب سے جو نواب محمد احمد صاحب کے صاحبزادے ہیں قرار پایا ہے۔عزیزہ امتہ الشافی کا تعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے دوہرا ہے۔ننھیال کی طرف سے بھی اور ددھیال کی طرف سے بھی۔اسی طرح عزیز محمود احمد صاحب کا تعلق بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے دوہرا ہے۔ننھیال کی طرف بھی اور ددھیال کی طرف سے بھی۔عزیزہ امتہ الشافی ہماری محترمہ چھوٹی پھوپھی صاحبہ کی نواسی ہیں اور محترم چا جان حضرت مرزا شریف احمد صاحب رضی اللہ عنہ کی پوتی ہیں۔اسی طرح عزیز محمود احمد صاحب