خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 295 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 295

خطبات ناصر جلد دہم ۲۹۵ خطبہ نکاح یکم جولائی ۱۹۶۶ء خدمت کرنے کے قابل ہو رہا ہے۔دوسرا نکاح جس کا اعلان کرنے کے لئے میں آج کھڑا ہوا ہوں شیخ رفیق احمد صاحب ابن خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب مرحوم سابق ناظر بیت المال کا ہے جو صالحہ وسیم صاحبہ بنت چوہدری رشید احمد خان صاحب حال شیخو پورہ کے ہمراہ آٹھ ہزار روپیہ مہر پر قرار پایا ہے جیسا کہ دوست جانتے ہیں۔محترم خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب مرحوم گورنمنٹ کی ملازمت سے فارغ ہونے کے بعد ایک لمبے عرصہ تک جماعت کی خدمت کرتے رہنے کی توفیق پانے والے بزرگ ہیں اور عملاً انہوں نے سلسلہ کی خدمت کرتے ہوئے ہی اپنی جان دی ہے۔آپ اپنی عمر کے آخری وقت تک سلسلہ کی خدمت کرتے رہے۔اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو بھی مبارک کرے۔آمین اس کے بعد حضور انور نے ایجاب وقبول کرایا اور فرمایا:۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان رشتوں کو مبارک کرے۔اس کے بعد حضور انور نے حاضرین سمیت لمبی دعا فرمائی۔(روز نامه الفضل ربوہ ۹ / جولائی ۱۹۶۶ء صفحہ ۳)