خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 253 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 253

خطبات ناصر جلد دہم ۲۵۳ خطبہ نکاح ۱۱ فروری ۱۹۶۶ء اسلام دنیا کے رشتے اور تعلقات قائم کرنے سے منع نہیں کرتا خطبہ نکاح فرموده ۱۱ فروری ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر مندرجہ ذیل دونکاحوں کا اعلان فرمایا۔ا فضل احمد صاحب ایم۔اے۔ایل ایل۔بی ایڈووکیٹ سرگودہا ابن محترم میجر عارف زمان صاح ناظر امور خارجه صدر انجمن احمدیہ کا نکاح شکیلہ کشور صاحبہ بی۔اے بنت محترم صوفی عبدالغفور صاحب سابق مبلغ امریکہ کے ہمراہ بعوض مبلغ پانچ ہزار روپیہ مہر۔۲۔چوہدری محمد شریف صاحب ابن چوہدری جہان خان صاحب سکنہ شیخ پور ضلع گجرات کا نکاح سکنہ بشری بیگم صاحبہ بنت چوہدری میاں خاں صاحب سکنہ شیخ پور ضلع گجرات کے ہمراہ بعوض دو ہزار روپیہ مہر۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اسلام ہمیں دنیا کے رشتے اور تعلقات قائم کرنے سے منع نہیں کرتا۔اسی طرح وہ ہمیں دنیا کمانے یا دنیا کی دوسری ذمہ داریاں جو انسان پر انسانی معاشرہ میں عائد ہوتی ہیں پوری کرنے سے نہیں روکتا بلکہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر بڑا ہی فضل اور احسان کرتے ہوئے ہمارے دنیا کے ہر کام کو ثواب کا موجب بنادیا ہے بشرطیکہ ہم اس کے ارشاد اور اس کی ہدایت کے مطابق وہ کام