خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 160 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 160

خطبات ناصر جلد دہم 17۔خطبہ عید الاضحیہ ۲۷ جنوری ۱۹۷۲ء تفصیل بتائی ہے تاکہ میں اعتماد میں لے کر آپ کو سمجھا سکوں اور مجھے امید ہے کہ آپ سمجھ گئے ہوں گے ) یہ اعلان کرتا ہوں کہ آئندہ سے ساری دنیا میں تمام احمدی جماعتیں انشاء اللہ مکہ مکرمہ کی عید کے دن عید منائیں گی اور ساری دنیا کی احمدی جماعتیں یہ کوشش کریں گی کہ وہ اپنے مسائل حل کرنے کے لئے اسلام کے دن کا آغاز ( یعنی جہاں ہم نے کسی نقطہ پر ہاتھ رکھ کر کہنا ہے کہ یہاں سے دن شروع ہونا ہے ) اس سورج کے طلوع ہونے سے تعلق رکھے گا جو مکہ مکرمہ کی زیارت کے لئے مشرق سے ابھر رہا ہوگا۔جیسا کہ میں نے تمہید میں بتایا ہے ان شرائط کے ساتھ کسی ملک میں چاند کے لحاظ سے مکہ سے پہلے عید نہیں ہوگی مثلاً اس دفعہ مکہ میں ۲۶ جنوری کو عید ہوئی ہے۔یعنی وہاں ایک دن پہلے ہوگئی ہے۔پس کسی جگہ مثلاً ۲۶ سے پہلے عید نہیں ہوگی اور نہ ہی مثلاً ۲۵ سے پہلے یوم حج یا یوم عرفہ سمجھا جائے گا۔بہر حال یوم حج کا تو وہاں کی عبادت کے ساتھ تعلق ہے۔البتہ یہ عید الاضحیہ ہی ہے جس کا عام لوگوں کے ساتھ بھی تعلق ہے اگر مکہ مکرمہ میں مثلاً ۲۶ تاریخ کو عید ہوگی تو دنیا کے کسی ملک میں احمدی ۲۵ کو عید نہیں منائیں گے اور نہ ایک دن پہلے قربانی دیں گے اور اس شرط کے ساتھ کہ جہاں ممکن ہوگا اور جس کی تفصیل انشاء اللہ مختلف متعلقہ کتب سے پوری طرح نکال کر ان کا ایک چارٹ بنا دیا جائے گا کہ یہ یہ ملک ایسے ہیں کہ جو اسی دن عید کر سکتے ہیں۔ویسے عید الاضحیہ اور عید الفطر کا وقت صبح سورج نکلنے سے زوال تک ہے۔چونکہ عید کی نماز کا وقت طلوع آفتاب سے زوال آفتاب تک ہے اگر کسی ملک میں طلوع اور زوال کا درمیانی حصہ مکہ مکرمہ کے وقت کے ساتھ بالکل مناسبت کھاتا ہے یا کوئی حصہ اور لیپ (Overlap) کر رہا ہو یعنی بیچ میں ملتا ہو تو اس ملک میں اسی تاریخ کو عید ہو جائے گی لیکن پہلے نہیں ہوگی۔یہ تو میں پہلے بھی بتا چکا ہوں۔لیکن اگر ایسا نہ ہوسکتا ہو تو پھر ہم وقت کے لحاظ سے اس کو آگے ڈال دیں گے اور اس طرح دنیا کا ایک چکر لے آئیں گے گویا یا تو اسی دن عید ہوگی یا سورج کے طلوع و غروب کے اوقات کے اختلاف کے نتیجہ میں اگر اس دن ممکن نہ ہو تو اس کے ساتھ جب بھی قریب ترین زمانہ میں ممکن ہو گا۔اس میں عید ہوگی اور یہ وقفہ غالباً ایک دن سے