خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 107
خطبات ناصر جلد دہم ۱۰۷ خطبہ عیدالفطر ۱۲ راگست ۱۹۸۰ء خدا کے مومن بندے کی اصل عید رضائے الہی میں ہے خطبہ عیدالفطر فرموده ۱۲ اگست ۱۹۸۰ء بمقام مسجد فضل لندن تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج اسلامی عید ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کے لئے یہ عید مبارک کرے۔اسلام نے بار بار آنے والی بہت سی خوشیوں کا ذکر کیا ہے۔ایسی ہی بعض خوشیوں کی ظاہری علامت کے طور پر عیدین ( عید الفطر اور عید الاضحیٰ) مقرر کی گئی ہیں۔جو عید آج ہم منارہے ہیں اور جو دینی ، روحانی اور اسلامی خوشی آج ہمیں پہنچ رہی ہے اس کا تعلق رمضان کے روزوں سے ہے۔اللہ تعالیٰ رمضان کے روزوں کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے۔شَهُرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَ بَيِّنَتِ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمُهُ (البقرة :۱۸۶) و اس کا ترجمہ یہ ہے کہ رمضان کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ہے وہ قرآن جو تمام انسانوں کے لئے ہدایت بنا کر بھیجا گیا ہے اور جو کھلے دلائل اپنے اندر رکھتا ہے ایسے دلائل جو ہدا یت پیدا کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی قرآن میں البی نشان بھی ہیں اس لئے تم میں سے جو شخص اس مہینہ کو دیکھے اسے چاہیے کہ وہ اس کے روزے رکھے۔