خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 827
خطبات ناصر جلد دہم ۸۲۷ خطبہ نکاح ۹ نومبر ۱۹۸۰ء پندرھویں صدی ہجری کے آغاز پر خاندان حضرت اقدس کے تین نکاحوں کا اعلان خطبہ نکاح فرموده ۹ / نومبر ۱۹۸۰ء بمقام مسجد مبارک ربوه پندرھویں صدی ہجری کے آغاز پر حضور انور نے بعد نماز مغرب مسجد مبارک میں خاندان حضرت اقدس بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ میں تین نکاحوں کا اعلان فرمایا۔اس نہایت ہی بابرکت تقریب کے موقع پر حضور انور نے جو خطبہ ارشاد فرمایا اس کا مکمل متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔چودھویں صدی کی تمام برکتوں کو اپنے دامن میں سمیٹے پندرھویں صدی میں داخل ہونا آپ سب کو مبارک ہو۔ساری دنیا کے لئے ہی یہ صدی خدا کے فضل سے مبارک ہے۔ساری دنیا کے لئے ہی یہ صدی مبارک ہو۔آمین۔پہلی خوشی فوراً ہی جو ہمیں مل رہی ہے وہ حضرت اقدس بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے خاندان میں تین نکاحوں کا اعلان ہے۔اس صدی میں جو تعلقات قائم ہوں ، ہوں گے انشاء اللہ اور جو نسلیں چلیں گی بنیادی طور پر ان کی کیفیت اس سے مختلف ہوگی جو چودھویں صدی کی اسی قسم کے تعلقات اور نسلوں کی کیفیت ہے۔چودھویں صدی بنیادوں کے استوار کرنے کی صدی تھی۔ایک ایسے قلعہ کی جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں نوع انسانی کی بڑی