خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 823 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 823

خطبات ناصر جلد دہم ۸۲۳ خطبہ نکاح ۴ / نومبر ۱۹۸۰ء اس صدی ہجری میں غالباً یہ آخری نکاح ہے حضرت مسیح موعود کے خاندان سے تعلق رکھنے والا خطبہ نکاح فرموده ۴ / نومبر ۱۹۸۰ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر از راہ شفقت مکرم دبیر احمد صاحب ابن مکرم محترم پیر ضیاء الدین صاحب ساکن اسلام آباد کے نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جس نکاح کے اعلان کے لئے میں اس وقت کھڑا ہوا ہوں وہ جس لڑکی اور جس لڑکے کے درمیان طے پایا ہے لڑکی کا تعلق دو طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ہے۔لڑکی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پوتی ہے اور اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پڑپوتی اور حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا کی نواسی اور اس رشتہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پڑ نواسی ہے اور جو دولہا بننے والے ہیں ان کا تعلق ہمارے بزرگ صحابی ایک بزرگ اور جاں نثار مخلص احمدی حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہے۔ان کے یہ بچے نواسے ہیں۔اس یا ان رشتوں کے بیان کے بعد اب میں یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ اس صدی ہجری میں غالباً یہ آخری نکاح ہے جس کا میں اعلان کر رہا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام