خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 799
خطبات ناصر جلد دہم خطبہ نکاح ۱۳ را پریل ۱۹۷۹ ء سچی خوشی صرف اسلام میں ہمیں نظر آتی ہے خطبہ نکاح فرموده ۱۳ ۱۷ پریل ۱۹۷۹ء بمقام مسجد مبارک ربوہ حضور انور نے نماز عصر کے بعد محترم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل اعلی تحریک جدید کے چھوٹے صاحبزادے مکرم مرزا خالد تسلیم احمد صاحب کے نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔نکاح کا موقع خوشی کا موقع ہے۔دنیا میں مختلف وجوہ سے خوشی منائی جاتی ہے۔بچوں کو خوش کرنے کے لئے انہیں کھلونے دیئے جاتے ہیں۔دیہات میں بعض دفعہ مٹی کے کھلونے چڑیاں وغیرہ بنی ہوئی چھوٹی چھوٹی ہنڈیاں، کٹوریاں وغیرہ بھی دی جاتی ہیں یا جب میں بچہ تھا اس وقت دی جاتی تھیں۔اب تو میں نے دیر ہوئی بچپن کی عمر چھوڑ دی اور اب کا مجھے علم نہیں کیا رواج ہے۔بہر حال یہ بھی ایک رواج تھا۔منے منے مٹی کے برتن وغیرہ، اور عام طور پر بچوں کو ایسے کھلونوں سے خوش کیا جاتا تھا۔جن میں ان کے لئے نہ علمی لحاظ سے کوئی فائدہ اور نہ کوئی سبق حاصل ہوتا تھا۔انجان بچہ ناسمجھ بچہ ناسمجھ کھلونوں سے اپنا دل بہلا لیا کرتا ہے۔بعد میں دنیا نے Educational Toys یعنی تعلیم دینے والے کھلونے بھی بنانے شروع کئے کوئی نصف صدی یا ایک صدی سے اب اس میں ترقی ہو گئی ہے جو بچے انجینئر نگ کا ذہن رکھتے ہیں بچپن میں ایسے