خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 784 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 784

خطبات ناصر جلد دہم ۷۸۴ خطبہ نکاح ۲۷ مارچ ۱۹۷۸ء ازدواجی تعلقات میں بندھتے اور نسل انسانی میں وسعت پیدا کرنے کا سبب بن جاتے ہیں اور اس طرح پر افراد انسانی میں زیادتی ہوتی رہتی ہے۔کچھ لوگ پہلی باتوں کو بھول جاتے ہیں کچھ لوگ پہلی باتوں پر زیادتی کرتے ہیں نئی تحقیق کے ذریعہ اور وہ انسان کو عملی میدان میں آگے سے آگے لے جاتے ہیں۔کچھ وہ لوگ تھے جن کو نَصِيبًا مِّنَ الکتب کی رُو سے قرآن کریم کے کچھ حصے ملے تھے۔انہوں نے ان پر عمل کیا اور خدا کی رضا کو حاصل کیا۔کچھ وہ لوگ ہیں جن کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ سارے کا سارا قرآن ملا۔اس سے گوان کی ذمہ داریاں بہت بڑھ گئیں لیکن ان کے انعامات میں بھی اللہ تعالیٰ نے بڑا اضافہ کر دیا۔مگر یہ تو انسان کا کام ہے کہ وہ شریعت اسلامیہ پر عمل پیرا ہو۔وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی زندگی میں اسوہ بنائے اور ان عظیم بشارتوں کا خود کو اور اپنی نسل کو حامل اور وارث بنائے جن کا قرآن کریم میں وعدہ کیا گیا ہے۔پس یہ نئے ازدواجی تعلقات جب قائم ہوتے ہیں تو بہت سی اور ذمہ داریوں کے ساتھ میاں اور بیوی پر یہ ذمہ داری بھی ڈالتے ہیں کہ وہ آنے والی نسلوں کو سنبھالیں۔ان کی تربیت کریں ان کی اصلاح کا خیال رکھیں۔ان کے متعلق یہ خواہش رکھیں کہ وہ پہلی نسل سے پیچھے نہ رہیں اور اسلام کے قافلے کو آگے سے آگے لے جانے والے ہوں۔وہ خدا تعالیٰ کے خادم بن کر اس کے پیار کو حاصل کرنے والے ہوں۔پس ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا کرے ہماری آئندہ نسلیں خادم دین ہوں۔وہ اللہ تعالیٰ کے پیار کونسلاً بعد نسل حاصل کرتے رہیں یہاں تک کہ اسلام کا قافلہ لوگوں کے دل جیت کر ساری دنیا پر غالب آجائے۔ایجاب وقبول کے بعد حضور انور نے ان رشتوں کے بہت ہی بابرکت اور ثمراتِ حسنہ کا موجب بننے کے لئے حاضرین سمیت دعا کرائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )