خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 783 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 783

خطبات ناصر جلد دہم ۷۸۳ خطبہ نکاح ۲۷ مارچ ۱۹۷۸ء انسان کا کام ہے کہ شریعت اسلامیہ پر عمل پیرا ہو خطبہ نکاح فرموده ۲۷ مارچ ۱۹۷۸ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر از راه شفقت مندرجہ ذیل تین نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ا۔محترمہ زیب النساء عذرا صاحبہ بنت مکرم چوہدری غلام دستگیر صاحب سا کن فیصل آباد کا نکاح پانچ ہزار روپے حق مہر پر محترم منور احمد صاحب عازم ابن مکرم چوہدری عنایت احمد صاحب ساکن ربوہ سے قرار پایا۔۲۔محترمہ طاہرہ حیات صاحبہ بنت مکرم چوہدری محمد حیات خان صاحب ساکن مانگٹ اونچے ضلع گوجرانوالہ کا نکاح پچیس ہزار روپے حق مہر پر محترم فصیح الملک صاحب ابن مکرم چوہدری فتح محمد صاحب ساکن گکھڑ منڈی ضلع گوجرانوالہ سے قرار پایا۔محترمہ رحمان نازلی کو کب صاحبہ بنت مکرم چوہدری فتح محمد صاحب ساکن گکھڑ منڈی کا نکاح تیرہ ہزار روپے حق مہر پر محترم غالب الدین صاحب ابن مکرم چوہدری طالب الدین صاحب سا کن گوٹھ طالب آباد ضلع نواب شاہ سندھ سے قرار پایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔انسانی قافلہ دن بدن آگے ہی آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔کچھ افراد باہر نکل جاتے ہیں کچھ