خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 773 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 773

خطبات ناصر جلد دہم خطبہ نکاح ۱۵؍ دسمبر ۱۹۷۷ء فرمایا۔یقینی کامیابی اور خوشحالی کا ذریعہ اللہ اور رسول کی اطاعت ہے خطبہ نکاح فرموده ۱۵ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دو نکاحوں کا اعلان خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔یہ آیات جو اعلان نکاح کے موقع پر پڑھی جاتی ہیں۔ان میں ایک بات ہمیں یہ بتائی گئی ہے کہ ایک یقینی اور غیر مشتبہ کامیابی اور خوشحالی کا ذریعہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہے۔خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس وقت جن دو نکاحوں کا میں اعلان کروں گا انہیں یعنی ہر دو میاں بیوی کو ان کی اولا دکو اور سب احمدیوں کو مجھے اور آپ سب کو اور بنی نوع انسان کو اللہ تعالیٰ کی معرفت عطا ہو اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس معرفت میں ترقی دیتا چلا جائے اور جولوگ خدا تعالیٰ سے دور جاچکے ہیں ان کے لئے خدا کے قرب کی راہیں کھلیں اور وہ بھی اپنے پیدا کرنے والے رب کو پہچانے لگیں اور جس غرض کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے انسان کو بحیثیت انسان اس کا مقصودیل جائے۔