خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 748 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 748

خطبات ناصر جلد دہم ۷۴۸ خطبہ نکاح ۱۵ جولائی ۱۹۷۶ء کی نگاہ میں جماعت احمدیہ کو حاصل ہے ہماری نوجوان نسل اس کو پہچانے اور اس کی قدر کرنے والی ہواور خدا کی حمد میں اپنی زندگی کے دن گزارنے والی ہو اور دنیا کی طرف ذرا بھی میلان طبع ان کے اندر باقی نہ رہے۔یہ نکاح عزیزه مکرمه فیضیه عزیز صاحبہ جو مکرم محترم چوہدری عبد العزیز صاحب بھامبری ربوہ کی بچی ہیں آٹھ ہزار روپے حق مہر پر عزیزم مکرم نسیم مهدی صاحب ابن مکرم و محترم مولوی احمد خان صاحب نسیم ربوہ سے قرار پایا ہے۔حق مہر گوز یادہ لگتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ ان کے مال میں برکت ڈالے۔ایجاب وقبول کے بعد حضور انور نے حاضرین سمیت دعا کروائی۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۵ جنوری ۱۹۷۷ء صفحه ۵)