خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 749
خطبات ناصر جلد دہم ۷۴۹ خطبہ نکاح ۱/۲۴ کتوبر ۱۹۷۶ء مکمل اور حسین مساوات مرد اور عورت میں اسلام نے قائم کی ہے خطبه نکاح فرموده ۱/۲۴ اکتوبر ۱۹۷۶ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب درج ذیل دو نکاحوں کا اعلان فرمایا۔۱۔محترمہ ناصرہ بیگم صاحبہ بنت مکرم محمد سرور صاحب پی۔اے۔ایف سرگودہا کا نکاح پانچ ہزار روپے حق مہر پر مکرم نیک محمد صاحب ابن مکرم صالح محمد صاحب ربوہ سے۔-۲- محترمہ مبارکہ ایاز صاحبہ بنت مکرم چوہدری مختار احمد صاحب ایاز مرحوم کا نکاح گیارہ ہزار روپے حق مہر پر مکرم ناصر جاوید خان صاحب ابن مکرم ملک صفدر علی خان صاحب آف کراچی سے خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جس قدر مکمل اور حسین مساوات مرد اور عورت میں اسلام نے قائم کی ہے وہ ہمیں کہیں اور نظر نہیں آتی۔ہر دو کے حقوق کے ہر پہلو سے اللہ تعالیٰ نے قائم کیا۔مردوزن کے جو رشتے نکاح کے ذریعہ سے قائم کئے جاتے ہیں اور پختہ کئے جاتے ہیں ان میں خوشحالی کا سامان صرف اس صورت میں پیدا ہوتا ہے اور پیدا ہوسکتا ہے کہ خاوند اس بات کا خیال رکھے کہ اسلام نے بیوی کے جو حقوق قائم کئے ہیں وہ ان کو ادا کر رہا ہو اور بیوی اس بات کا خیال رکھے کہ جو حقوق خاوند کے اسلام نے قائم کئے ہیں وہ انہیں ادا کر رہی ہو۔اگر یہ صورت ہو تو گھر کا ماحول نہایت خوشحالی کا