خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 745
خطبات ناصر جلد دہم ۷۴۵ خطبہ نکاح ۱۵ جولائی ۱۹۷۶ء ہر احمدی زندگی وقف کر کے رضاء الہی کے حصول کی کوشش کرے خطبہ نکاح فرموده ۱۵ / جولائی ۱۹۷۶ء بمقام مسجد مبارک ربوہ حضور انور نے بعد نماز مغرب از راه شفقت برادرم مکرم نسیم مہدی صاحب مربی سلسلہ کے نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گرمی مجھے تکلیف دیتی ہے اور اب بھی یہاں گرمی کی وجہ سے سر میں چکر آنے لگ گئے ہیں لیکن بعض باتیں گرمی کی بیماری سے زیادہ اہم ہوتی ہیں اور جب وہ کام سامنے ہوں تو گرمی اور اس کی تکلیف کو بھول جانا پڑتا ہے۔مثلاً اس وقت جس نکاح کے اعلان کے لئے میں کھڑا ہوا ہوں وہ ہمارے ایک ایسے عزیز کا ہے جس کے لئے میرے دل میں یہ خواہش تھی کہ یہ اعلان میں خود کروں۔ہمارے پرانے مبلغ ( اور اس وقت اصلاح و ارشاد مقامی کے ناظر بھی ہیں ) مکرم محترم مولوی احمد خان صاحب نسیم کے بچے کا جو مجھے بھی بڑا عزیز ہے کے نکاح کا میں اعلان کروں گا۔اس عزیز کے دادا اور ان کے رشتہ دار بھی اپنے اپنے رنگ میں سلسلہ احمدیہ کی خدمت کرتے رہے ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ نے ان کی دعاؤں کو سنا اور ان کو ایک ایسا بچہ دیا جس نے اپنی زندگی خدا تعالیٰ