خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 733
خطبات ناصر جلد دہم ۷۳۳ خطبہ نکاح ۱۷ را پریل ۱۹۷۶ء اللہ تعالیٰ نے جاپان میں مشن یعنی تبلیغ اسلام کی مہم کا آغاز کیا خطبہ نکاح فرموده ۱۷ را پریل ۱۹۷۶ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب از راہ شفقت دو نکاحوں کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت میں دو نکاحوں کا اعلان کروں گا۔ایک نکاح تو عزیزہ امتہ الرشید صاحبہ کا ہے جو مکرم میجر عبدالحمید صاحب ساکن ربوہ کی صاحبزادی ہیں۔ان کا نکاح عزیزم طارق پرویز احمد صاحب فلائیٹ لیفٹینینٹ ابن مکرم چوہدری علی محمد صاحب بی اے بی ٹی سے دس ہزار روپے مہر پر قرار پایا ہے۔مکرم چوہدری علی محمد صاحب ہمارے بزرگ اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کے بہت پرانے خادم ہیں اور میرے اساتذہ میں سے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے انہیں اپنے زمانہ میں سلسلہ کی بڑی خدمت کی توفیق دی ہے اور اب بھی باوجود بڑھاپے کے کوئی نہ کوئی کام کرتے رہتے ہیں اور ہماری عزیزہ امتۃ الرشید صاحبہ ہیں تو میجر عبد الحمید صاحب کی بیٹی لیکن یہ میجر عبد الحمید صاحب واقف زندگی ہیں۔انہوں نے بڑا لمبا عرصہ امریکہ میں تبلیغ اسلام میں ایک واقف زندگی کی حیثیت میں اپنی زندگی کے دن گزارے اور پھر اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو توفیق دی کہ ان کے ذریعہ سے جاپان میں مشن یعنی تبلیغ اسلام کی مہم کا آغاز کیا جائے۔چنانچہ ان کے ذریعہ