خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 727
خطبات ناصر جلد دہم ۷۲۷ خطبہ نکاح یکم اپریل ۱۹۷۶ء دوسرا نکاح ہماری عزیزہ بچی طاہرہ قدسیہ صاحبہ بنت خان عبد الستار خان صاحب ایڈووکیٹ سرگودھا کا ہے۔جو دس ہزار روپے مہر پر عزیزم ڈاکٹر سید محمود جنود اللہ صاحب ابن مکرم ڈاکٹر حاجی جنود اللہ صاحب سرگودھا سے قرار پایا ہے۔ڈاکٹر سید جنود اللہ صاحب مرحوم بڑی دور سے آئے۔احمدیت کو قبول کیا اور بڑے اخلاص سے زندگی گزاری۔ہماری دعا ہے ان کے سب خاندان پر بھی اللہ تعالیٰ کی برکتیں نازل ہوں۔ایجاب وقبول کے بعد حضور انور نے ان رشتوں کے موجب خیر و برکت ہونے کے لئے حاضرین سمیت دعا کرائی۔(روز نامه الفضل ربوہ ۱۳ / جولائی ۱۹۷۶ صفحہ ۶)