خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 719 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 719

خطبات ناصر جلد دہم ۷۱۹ خطبہ نکاح ۶ رفروری ۱۹۷۶ ء احمدیت نے ہم سب کو ایک خاندان بنادیا ہے اور اب یہ خاندان آہستہ آہستہ پھیل رہا ہے خطبہ نکاح فرموده ۶ رفروری ۱۹۷۶ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر از راہ شفقت دو نکاحوں کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔احمدیت نے ہم سب کو ایک خاندان بنادیا ہے اور اب یہ خاندان آہستہ آہستہ پھیل رہا ہے اور دنیا کے مختلف ممالک تک اس کا پھیلاؤ بڑھ گیا ہے۔اس کے نتیجے میں شادی بیاہ کے تعلقات بھی صرف اندرون ملک کا سوال نہیں رہا بلکہ ایک ملک کے دوسرے ملک کے ساتھ یہ تعلقات قائم ہو جاتے ہیں۔ایک ملک کی بچی (دلہن ) ہوتی ہے دوسرے ملک کا بچہ ( دولہا ) ہوتا ہے اور اس طرح ملک ملک کے درمیان یہ رشتے طے پاتے ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کی بڑی رحمت ہے۔ہم اس پر جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔اس قسم کی شادیوں میں ایک وہ شادی ہے جس میں مرکز سلسلہ عالیہ احمدیہ میں رہنے والی چی دوسرے ملک میں بیا ہی جاتی ہے۔شادی کے بعد جب ایسی بچی باہر جاتی ہے تو اسے اس نظر سے بھی دیکھا جاتا ہے کہ چونکہ اس کا تعلق مرکز سلسلہ سے رہا ہے اس لئے اسے باہر کے ماحول میں ایک اچھا نمونہ بن کر رہنا چاہیے۔اسی طرح ہمارے باہر کے جو بچے مرکز سلسلہ کی بچیوں کو بیاہ