خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 707 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 707

خطبات ناصر جلد دہم خطبہ نکاح ۲۹؍دسمبر ۱۹۷۵ء جو شخص نبی اکرم کی اطاعت کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی مغفرت کو پاتا ہے خطبه نکاح فرموده ۲۹ دسمبر ۱۹۷۵ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز ظہر چھیاسٹھ نکاحوں کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کی رحمت کے حصول کے لئے اس کی مغفرت کی ضرورت ہے اور اس کی مغفرت کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو احکام صادر فرمائے ہیں ان میں سے ہر حکم میں آپ کی اطاعت کی ضرورت ہے۔جو شخص زندگی کے ہر شعبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی مغفرت کو پاتا اور اس کی رضا کی جنتوں کو حاصل کرتا ہے۔رشتہ ازدواج بھی ہماری زندگیوں کا ایک ضروری فعل ہے اور اس کی کامیابی کے لئے بھی خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا ضروری ورنہ بڑے جھگڑے پیدا ہوتے ہیں اور بڑی خرابیاں پیدا ہوتی ہیں خاندانوں کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے اور اگر احمدیوں میں کوئی خاندانی جھگڑا پیدا ہو تو میرا وقت بھی ضائع ہوتا ہے اور یہ تو معمولی چیزیں ہیں لیکن یہ باتیں خدا تعالیٰ کی ناراضگی کا موجب ہو جاتی ہیں۔اس لئے اس فعل میں بھی جو کہ ہمارے لئے ضروری ہے ہمیں اطاعت اللہ اور اطاعت رسول کے بعد استغفار کے ذریعے خدا تعالیٰ کی رحمت کو حاصل کرنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ ہم