خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 680 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 680

خطبات ناصر جلد دہم ۶۸۰ خطبہ نکاح ۱۱ رمئی ۱۹۷۴ء مزید ترقیات علوم دنیوی میں بھی ان کے لئے سامان پیدا کرے۔یہ بچی جس کے نکاح کا اعلان میں کروں گا یہ بھی اپنی تربیت کے لحاظ سے بڑی ہی اچھی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ والد اور خصوصاً والدہ جس پر بچیوں کی تربیت کا زیادہ بوجھ ہوتا ہے وہ اس معاملہ میں قابل قدر ہیں کہ انہوں نے اپنے بچوں کی تربیت صحیح نہج پر کی ہے۔یہ بچی بڑی سلجھی ہوئی طبیعت کی مالکہ ہے۔اسے بھی اللہ تعالیٰ نے باپ کا سا ذہن رسا عطا کیا ہے۔لیکن وہ بالکل بے نفس بچی ہے۔اللہ تعالیٰ اس رشتے کو اس کے لئے اور اس کے خاندان کے لئے بھی بہت با برکت کرے۔جس عزیز بچے سے یہ شادی ہو رہی ہے وہ ہماری اس بچی عزیزہ عزیزہ بیگم کے نھیال کی طرف سے رشتہ دار ہے اور لڑکے کے والد خلیل الرحمان خان صاحب یہاں موجود ہیں۔کچھ عرصہ انہوں نے جماعت کے کام بھی کئے ہیں۔لڑکے کو میں زیادہ نہیں جانتا۔لیکن دنیوی علوم میں بہر حال بہت اچھا ہے اور سلسلہ سے تعلق بھی رکھتا ہے کیونکہ اگر تعلق نہ رکھتا تو یہ رشتہ نہ ہوتا۔ویسے میں ذاتی طور پر اسے نہیں جانتا لیکن جہاں تک میری دعاؤں کا تعلق ہے کسی کو میں ذاتی طور پر جانوں یا نہ جانوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور جہاں تک مجھے ڈاکٹر سلام صاحب کے خاندان کے متعلق علم ہے وہ میں جانتا ہوں۔اس لحاظ سے بھی کہ بچے کو ایک طرح میں ذاتی طور پر نہیں جانتا اور اس لحاظ سے بھی کہ بچی کو میں بڑی اچھی طرح جانتا ہوں۔اس کے خاندان سے میں واقف ہوں میرے دل کی گہرائیوں سے اس عزیز کے لئے بھی دعا ئیں نکلتی ہیں۔آپ دوست بھی اس کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہر رنگ میں اس رشتہ کو بابرکت کرے۔اس وقت ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی بچی عزیزہ بیگم اور ڈاکٹر حمید الرحمان خان صاحب ابن مولوی خلیل الرحمان خان صاحب کے نکاح کا اعلان ہوگا۔ڈاکٹر عبدالسلام صاحب (جو ساری دنیا میں مشہور ہیں ) یہاں موجود نہیں ہیں۔انہوں نے اپنی طرف سے مکرم و محترم ملک حبیب الرحمان صاحب کو، جولڑکی کے (رشتہ کے ) نانا ہیں جو بڑا بزرگ رشتہ ہے۔ان کو وکیل مقرر کیا گیا ہے بچی کی طرف سے اور ڈاکٹر عبدالسلام کی طرف سے اور عزیز ڈاکٹر حمید الرحمان خان بھی جو نکاح کے